قائمہ کمیٹیوں کا قیام، حکومت اور اپوزیشن میں معاملات طے پا گئے

قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپس سے متعلق فیصلہ کرنے کے بعد حکومت اور اپوزیشن کے درمیان قائمہ کمیٹیوں کے فارمولے پر بھی اتفاق ہو گیا ہے۔

ہم نویز کے مطابق حکومت اور اس کے اتحادیوں کو 20 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ حکومت کے پاس ہوگی۔

اپوزیشن جماعتوں کو 08 کمیٹیوں کی نمائندگی دی جائے گی۔ قانون و انصاف کی قائمہ کمیٹی بھی حکومت کو دینے پر بھی اتفاق کر لیا گیا ہے، ریاض فتیانہ قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کے چیئرمین مقرر کیے جائیں گے۔

قانون انصاف  کمیٹی کی چیئرمین شپ حکومت کو دینے سے متعلق فیصلہ  قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کیلئے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں گزشتہ روز کیا گیا تھا۔

گزشتہ روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے لیگی رہنما رہنما رانا تنویر کا کہنا تھا کہ ہمارے حساب سے اپوزیشن کے حصے میں 19 کمیٹیاں آتی ہیں جب کہ حکومت کہتی ہے کہ اپوزیشن کے حصے میں 17 کمیٹیاں آتی ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن میں میں اتفاق نہ ہو سکنے سے قائمہ کمیٹیوں کا معاملہ التوا کا شکار تھا، تاہم بعد میں حکومت نے اپوزیشن کے مطالبے کے مانتے ہوئے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو پی اے سی کا چیئرمین بنانے پر رضامندی ظاہر کر دی تھی۔


متعلقہ خبریں