اسٹاک مارکیٹ 14 پوائنٹس اضافے کے بعد 38251 پربند

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر 150 پوائنٹس کا اضافہ | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


اسلام آباد: کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملے جلے رجحان سے اختتام پذیر ہوئی۔ اسٹاک ایکسچینج 14 پوائنٹس اضافے کے بعد 38251 پربند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں 38 ہزار 236 پوائنٹس سے کاروبار کا آغاز ہوا تاہم کچھ دیر کیلئے تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور انڈیکس 38 ہزار 244 کی سطح پر پہنچ گیا۔

کاروبار میں معمولی تیزی کے بعد شدید مندی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس میں 250 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

کاروباری سرگرمیوں میں مزید کمی آئی تو ہنڈرڈ انڈیکس 370 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 37 ہزار 860 پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

رپورٹ فائل ہونے مارکیٹ میں 21,753,140 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 1,290,703,165 پاکستانی روپے رہی۔

فوٹو: ہم نیوز

اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 314 کمپنیز کے شیئرز کا کاروبار ہوا۔ 151 کمپنیزکے شیئرزمیں اضافہ اور139 کمپنیزکے شیئرز میں کمی ریکارڈ کی گئی۔  ہنڈریڈ انڈکس 14 پوائنٹس اضافے کے بعد 38251 پربند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے کی کمی پربند ہوا جبکہ 20 پیسے کمی سے اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت 140 روپے ہوگئی۔

کاروبارکے آغاز پر ڈالر کی قیمت 140 روپے20 رہی جبکہ نٹربینک میں ڈالر کی قیمت مستحکم رہی۔

کاروبارکے آغاز سے اختتام تک ڈالر کی قیمت 139 روپے 05 پیسے برقرار رہی اورسونے کی قیمت میں200 روپےکمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 67 ہزار800 روپے ہوگئی جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 172 روپے کی کمی سے 58 ہزار128 روپے تک پہنچ گئی۔

رواں ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رحجان رہا ہے اور کاروباری حضرات سرمایہ کاری میں محتاط رویہ اختیار کیے رہے۔


متعلقہ خبریں