فاروق ستار اصلاح کرلیں تو قبول ہیں، کنور نوید

ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ حکومت کا بجٹ مسترد کر دیا

فائل فوٹو


کراچی: متحدہ قومی موومنٹ( ایم کیو ایم) پاکستان کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق ستار ابھی بھی اپنی اصلاح کر لیں تو انہیں قبول کرسکتے ہیں۔

سٹی کورٹ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  رابطہ کمیٹی کے 33 میں سے 32 ارکان ان کے خلاف تھے لیکن ہم نے پھر بھی انھیں کنونیر بنایا تھا، ہم نے فاروق ستار کو بہت سے مواقع دیے مگر انہوں نے ہماری ایک نہیں سنی۔

ان کا کہنا تھا کہ فاروق ستار کی وجہ سے تنظیم کو نقصان پہنچا اور الیکشن میں بھی ہمیں ان کی وجہ سے شکست ہوئی، فاروق ستار کیخلاف ایکشن لینے کے کئے کوئی راستہ نہیں بچا تھا، فاروو ستار کو اتنی فیور ملنے کے بعد بھی وہ اپنی عادت سے باز نہیں آئے۔

کنور نوید نے کہا کہ فاروق ستار نے اپنی صفائی پیش کرنے کے بجائے مختلف لوگوں پر الزام لگانے شروع کر دیے، فاروق ستار اگر معافی مانگیں تو ہماری اعلی قیادت معاف کردے گی۔

ایم کیو ایم رہنما نے بتایا کہ فاروق ستار نے مجھ پر 13 الزامات عائد کیے، فاروق ستار میرے اوپر عائد کیے الزامات کا ثبوت پیش کریں، بصورت دیگر 50 کروڑ کا ہرجانا بھرے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے فاروق ستار پر کوئی الزام نہیں لگایا بس انہوں نے جو الزام ہم پر عائد کیے اس کا ثبوت پیش کریں۔


متعلقہ خبریں