متحدہ عرب امارات کا پاکستان کو 3 ارب ڈالر دینے کا اعلان

یو اے ای: پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک کے مسافروں پر نئی پابندیاں عائد

فائل فوٹو


ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے تین ارب ڈالر کی خطیر رقم پاکستان کو دینے کا اعلان کیا ہے۔ یو اے ای کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان کی معیشت کو بہتر کرنے کیلئے پیسے اسٹیٹ بینک میں جمع کرائے جائیں گے۔

ابوظہبی کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق تین ارب ڈالر کچھ روز میں پاکستان منتقل ہوجائیں گے اور رقم منتقل کرنے کا اعلان ابو ظہبی ڈیولپمنٹ فنڈ نے کیا  ہے۔

پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے رقم دینے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ 3ارب ڈالر دینے پر یو اے ای حکومت کا مشکور ہوں، اقدام سالوں پر محیط دوستی اور کمٹمنٹ کا عکاس ہے۔

وزیراعظم اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آزمائش کے وقت میں متحدہ عرب امارات نے مدد کی، یہ سالوں پر محیط دوستی اور کمٹمنٹ کا عکاس ہے۔

عمران خان نے ٹویٹ میں کہا کہ آزمائش کی گھڑی میں نہایت فراخدلی سے پاکستان کا ساتھ دینے پر میں متحدہ عرب امارات کی حکومت کا مشکور ہوں۔ اماراتی حکومت کا تعاون ہماری دوستی اور دہائیوں پر محیط تعلقات کا عکاس ہے۔

ابوظہبی فنڈ فار ڈوویلیپمنٹ پہلے بھی پاکستان کوڈیڑھ ارب درہم کا سرمایہ فراہم کرچکا ہے جو توانائی، صحت، تعلیم اور انفرااسٹرکچر کی مد میں دیا گیا تھا۔

پاکستان کی معیشت میں بہتری کے لیے سعودی عرب نے بھی  دو ارب ڈالر دیئے ہیں اور ایک ارب ڈالر کی تیسری قسط جنوری میں پاکستان کو موصول ہوگی۔

معاشی ترقی کے لیے پاکستان کے آئی ایم ایف سے بھی مذاکرات جاری ہیں، جنہیں آئندہ ماہ حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں