ایس آئی یو ٹی کراچی میں ہیلتھ کیئر سمٹ کا اہتمام


کراچی: پاکستان میں صحت کے مسائل پر سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن(ایس آئی یو ٹی) کراچی میں دو روزہ ہیلتھ کیئر سمٹ کا اہتمام کیا گیا ہے۔

پاکستان میں صحت کے مسائل، ان کے اسباب اور حل کے موضوع پر سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن میں اس تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر ایس آئی یو ٹی کے سربراہ ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی نے غذائی قلت کو ملک میں صحت کے مسائل کی بنیادی وجہ قرار دیا۔

شہر قائد میں منعقد ہونے والی سمٹ کے پہلے روز میں ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی کے علاوہ متعدد غیرملکی ماہرین نے بھی شرکت کی۔

اس سمٹ میں شعبہ صحت سے وابستہ غیرملکی ماہرین نے سیشنز بھی کنڈکٹ کیے۔ ان سیشنز میں بریسٹ کینسر، ایم جنسی کیئر اور پیشنٹ سیفٹی جیسے موضوعات پر گفتگو کی گئی۔

امریکہ میں پاکستانی فزیشنز کی تنظیم ‘اپنا’ کے اشتراک سے ہونے والے سیشن میں ڈاکٹروں، اساتذہ اور طالب علموں کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور صحت کے مسائل پر غیرملکی ماہرین کے علم سے استفادہ بھی حاصل کیا گیا۔

واضح رہے کہ ‘اپنا’ کے تعاون سے اسلام آباد میں 17 دسمبر، لاہور میں 18 اور 19 دسمبر جبکہ کراچی میں 21 اور 22 دسمبر کو  ہیلتھ کیئر سمٹ کا اہتمام کیا گیا ہے اور کل کراچی میں سمٹ کا آخری روز ہے۔


متعلقہ خبریں