پنجاب میں دو آئی جی اور چیف سیکرٹری، پی ٹی آئی نے ٹوئٹ ہٹادی

فائل فوٹو


لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں دو آئی جی اور دو چیف سیکرٹری مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا تاہم خبر نشر ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اس سے متعلق پیغام ہٹادیا۔

کچھ دیر قبل پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری ہونے والے اس پیغام میں کہا گیا تھا کہ جنوبی پنجاب کا اپنا چیف سیکرٹری اور اپنا آئی جی پولیس ہوگا جو اس حصے کے انتظامات سنبھالے گا۔

ٹوئٹ میں یہ بھی اعلان کیا گیا تھا کہ آئندہ سال یکم جولائی سے جنوبی پنجاب کا علیحدہ انتظامی سیکرٹریٹ کام شروع کردے گا جبکہ اس حصے  کا ترقیاتی بجٹ بھی اس کے اپنے پاس ہوگا۔

جسے ہی یہ خبر میڈیا پرچلائی گئی ویسے ہی پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ پرجاری پیغام ہی ہٹا دیا گیا۔

واضح رہے اس وقت ملک میں جنوبی پنجاب صوبے کے معاملے پر بحث جاری ہے جبکہ گزشتہ روز قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بھی قومی اسمبلی کے اجلاس میں جنوبی پنجاب صوبے کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔


متعلقہ خبریں