ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی

فائل فوٹو


اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز تک ملک میں سردی کی شدت برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے تاہم میدانی پنجاب، بالائی سندھ اور پشاور ڈویژن میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں کُہر پڑنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے سبب سردی شدت برقرار ہے۔ ہفتہ کی صبح اسلام آباد پر ہلکے بادل چھائے رہے اور درجہ حرارت  سات ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے پنجاب کے بالائی علاقے میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ لاہور میں ہلکی دھند پڑنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے اور ہفتے کے روز پارہ زیادہ سے زیادہ 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا اندیشہ ہے۔

فوٹو: ہم نیوز

جنوبی پنجاب کے علاقے ظاہر پیر میں شدید دھند کے سبب حد نگاہ 20 سے 40 میٹر رہ گئی ہے۔

حادثات سے بچنے کیلئے ٹریفک پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب برتنے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے تمام اضلاع میں بدھ کے روز موسم سرد اور خشک رہے گا۔

بلوچستان کے تمام اضلاع میں آج موسم خشک اور سرد رہے گا۔ زیارت میں سب سے زیادہ سردی پڑنے کا اندیشہ ہے جہاں کا درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک نیچے آسکتا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی موسم سرد اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ سردی سکر دو میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

استور، گوپس منفی06، کوئٹہ منفی06، قلات منفی07، بگروٹ  منفی03،  گلگت، ہنزہ منفی 05 اور راولاکوٹ منفی03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں