آشیانہ اقبال کیس کا ضمنی ریفرنس دائر، شہبازشریف سمیت 13 افراد نامزد

 آشیانہ اقبال کیس کا ضمنی ریفرنس دائر، شہبازشریف سمیت 13 افراد نامزد | urduhumnews.wpengine.com

 آشیانہ اقبال کیس کا ضمنی ریفرنس دائر، شہبازشریف سمیت 13 افراد نامزد


لاہور: احتساب عدالت میں آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم کیس کا ضمنی ریفرنس فائل کردیا گیا ہے جس میں شہباز شریف، فواد حسن فواد سمیت 13 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

ضمنی ریفرنس قومی احتساب بیورو(نیب) کے وکیل وارث علی جنجوعہ کی جانب سے دائر کیا گیا ہے۔

استغاثہ نے ضمنی ریفرنس میں کہا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نےمارچ اور اکتوبر 2014 میں غیر قانونی احکامات جاری کیے۔

لاہور کی احتساب عدالت میں دائر ریفرنس کے متن میں درج ہے کہ سابق وزیرا علیٰ پنجاب نے مارچ 2014 میں آشیانہ اقبال پراجیکٹ کا دورہ کیا، ملزم نے شہبازشریف نے غیر قانونی حکم دیتے ہوئے پی ایل ڈی سی کا بڈنگ پراسس روکنے کا حکم دیا۔

نیب نے مؤقف اپنا ہے کہ پی ایل ڈی سی دسمبر 2013 میں آشیانہ اقبال پراجیکٹ کو چلا رہی تھی اور شہباز شریف نے سائٹ وزٹ کرکہ پراجیکٹ منتقل کرنےکا فیصلہ کیا۔

ضمنی ریفرنس کے متن میں درج ہے کہ شہباز شریف نے خود فیصلہ کیا کہ پراجیکٹ پبلک پارٹنرشپ ماڈل میں منقل کردیا جائے۔

یاد رہے کہ نیب نے اکتوبر 2018 میں آشیانہ اسکینڈل کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو گرفتار کیا تھا۔ نیب کا کہنا ہے کہ اس کیس میں شہباز شریف کے خلاف ناقابل تردید شواہد ملے ہیں جبکہ وہ اپنے بیانات سے نیب حکام کو مطمئن نہیں کرسکے اسی لیے ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں