احمد شہزاد پی سی بی کی پابندیوں سے آزاد ہو گئے

فوٹو: فائل


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے احمد شہزاد پر چار ماہ کے بعد لگائی گئی چھ ہفتوں کی پابندی بھی ختم ہو گئی ہے جس کے بعد اوپنر بلے باز ملکی و غیر ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کر سکیں گے۔

پی سی بی نے احمد شہزاد پر فیصل آباد میں منقعدہ پاکستان کپ کے دوران ڈوپ ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے پر چار ماہ کی پابندی عائد کی گئی تھی جو 10 نومبر کو پوری ہونا تھی۔

احمد شہزاد نے پابندی کے باوجود سوئی سدرن گیس کی جانب سے میچز کھیلے جس پر انہیں پی سی بی کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔

احمد شہزاد کی جانب سے شوکاز نوٹس کے جواب میں موقف اختیار کیا گیا کہ وہ اپنی کرکٹ سے متعلق سرگرمیوں کو جاری رکھنا چاہتے تھے۔ پی سی بی نے کرکٹر کا جواب ناکافی سمجھتے ہوئے ان پر مزید چھ ہفتوں کی پابندی لگا دی تھی۔

نئی پابندیوں کا اطلاق گیارہ نومبر سے کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں