جنگیں عوام کے لیے تباہی کا باعث بنتی ہیں، آرمی چیف

فوٹو: ہم نیوز


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم افغانستان میں پائیدار امن کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ جنگیں عوام کے لیے تباہی کا باعث بنتی ہیں۔

پاک فوج کا شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیول اکیڈمی کراچی میں 110 ویں مڈشپ مین اور 19 ویں شارٹ سروس کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں شرکت کی اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔

اس موقع پر آرمی چیف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی نے جنگوں کی اہمیت یکسر تبدیل کر دی ہے۔ پاکستان امن دوست ملک ہے اور ہم امن پر یقین رکھتے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ ہم ملک کے اندر اور باہر جنگوں سے تباہی، نقصان اور موت ہی ہوتی ہے جب کہ طاقت کا توازن جدید ٹیکنالوجی پر دسترس رکھنے والی قوموں کے ہاتھ میں ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ ہم نے پاکستان کی مشرقی اور مغربی سرحدوں پر تنازعات کا سامنا کیا ہے اور بالآخر تنازعات کو مذاکرات کی میز پر ہی حل کرنا ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں