کراچی کی رونقیں بحال: ڈی جی آئی ایس پی آر نے کرکٹ کھیلی


کراچی : شہر قائد کراچی کی رونقیں بحال ہوتے ہی روشنیوں کے شہر میں رات گئے کھیلے جانے والی اسٹریٹ کرکٹ دوبارہ شروع ہو گئی اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل  آصف غفور کسی پروٹوکول یا سیکیورٹی کے بغیر انتہائی خوشگوار موڈ میں نوجوانوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتے رہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی اور اسے خوب سراہا بھی گیا۔

پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویڈیو شیئرکرتے ہوئے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا اور پیغام دیا کہ ترکی میں ہونے کے باعث وہ کراچی کی نائٹ کرکٹ میں شرکت نہ کرسکے ورنہ وہ ضرور آتے۔

میجرجنرل آصف غفور نے آفریدی کے ٹویٹ کے جواب میں لکھا کہ اگر وہ ہوتے تو ان کی بیٹنگ کی باری نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے نوجوانوں کا جوش دیکھ کر خوشی ہوئی۔

 

انہوں نے کراچی کی روشنی بحال کرنے پرسندھ رینجرز، پولیس اور لا انفورسمنٹ ایجنسی کاشکریہ بھی ادا کیا جبکہ گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کراچی میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہونے پرپاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔


متعلقہ خبریں