بھارت نے کشمیریوں پر زمین تنگ کردی ہے،شاہ محمود

ماہرین نے 5دن بعد کورونا وائرس ٹیسٹ کا مشورہ دیا، وزیرخارجہ

فائل فوٹو


اسلام آباد :وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی قاتل فوج نے نہتے کشمیریوں پر زمین تنگ کردی ہے جبکہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت سے صورت حال روز با روز بگڑ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس معاملے پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو خط بھی لکھ دیا ہے تاکہ معاملے پر غور کیا جائے۔

واضح رہے مقبوضہ کشمیر کے مختلف اضلاع میں سرچ آپریشن کی آڑ میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے ضلع پلواما کے علاقے ترال میں بھارتی نام نہاد آپریشن کی آڑ میں چھ کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا ہے جبکہ قابض فوج نے کشمیر کے مختلف علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر رکھی ہے۔

رواں ماہ 15 دسمبر کو بھارتی فوج نے ضلع پلواما میں گیارہ کشمیریوں کو شہید کیا اور پورے ضلع میں کرفیو نافذ کر دیا گیا تھا جبکہ عوام کو شہدا کی نماز جنازہ میں شرکت سے بھی روکنے کی کوشش کی گئی تھی۔

واضح رہے بھارتی فوج کی جانب سے طویل عرصے سے مقبوضہ وادی میں پیلٹ گنوں کا بھی بے دریغ سلسلہ جاری ہے۔ جس کے خلاف عالمی برادری مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پانچ فروری کو کشمیر کے حوالے سے لندن میں عالمی کانفرنس میں کہا تھا کہ  کشمیر کے معاملے  پر تمام سیاسی جماعتیں ایک مؤقف رکھتی ہیں اور اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کشمیرمیں ظلم و ستم کے خلاف نکلیں۔


متعلقہ خبریں