شیخ رشید نے پشاور میں رحمان بابا ایکسپریس کا افتتاح کردیا


پشاور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پشاور کینٹ میں رحمان بابا ایکسپریس کا افتتاح کردیا ہے۔

ٹرین کا کرایہ 1,350 روپے رکھا گیا ہے اور یہ 26 گھنٹے میں پشاور سے کراچی کا فاصلہ طے کرے گی۔

ٹرین 10 بجے کینٹ سٹیشن سے روانہ ہوگی اور اس میں میں 11 بوگیز ہیں، ہر بوگی میں 80 سے 90 مسافروں کیلئے انتظامات کیے گئے ہیں۔

ٹرین پشاور سے روالپندی اور وہاں سے وزیر آباد اور براستہ فیصلہ آباد کراچی پہنچے گی۔

وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی بھی تقریب میں موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ انہوں نے 100دنوں میں 20ٹرینیں چلائی ہیں اور یہ ٹرینیں ایکسپورٹ نہیں کی بلکہ ریلوے مزدوروں نے خود بنائی ہیں۔

وزیر ریلوے نے بتایا کہ محکمہ کو 25ارب کا لون ہے اور 30ارب روپے کی تنخواہیں دے رہے ہیں۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن کے خاتمے کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا، کرپشن کے خاتمے کے لیے عوام نے عمران خان کو ووٹ دیا۔


متعلقہ خبریں