کرکٹ ٹیم کا دورہ جنوبی افریقہ، شاداب اور محمد عباس ان فٹ

فوٹو: فائل


لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے محمد عباس اور شاداب خان مکمل طور پر فٹ نہ ہو سکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس اور اسپنر شاداب خان کے ری ہیب کے عمل کے دوران کوئی بہتری نہیں آئی ہے۔ جس کی وجہ سے فاسٹ بولر محمد عباس باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

شاداب خان کے بھی مکمل فٹ ہونے میں ابھی وقت لگے گا جب کہ تین روزہ پریکٹس میچ میں بھی دونوں بولرز ایکشن میں نہیں گے۔

واضح رہے کہ محمد عباس کندھے اور شاداب خان گروئن انجری کا شکار ہیں۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کے سلسلے میں 13 دسمبر کو براستہ دبئی جنوبی افریقہ روانہ ہوئی تھی۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر سے سنچورین میں شروع ہو گا۔


متعلقہ خبریں