مسئلہ کشمیر کا فیصلہ کشمیریوں کی مرضی سے کیا جائے، چدم برم

فوٹو: فائل


سرینگر: سابق بھارتی وزیر داخلہ چدم برم نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا فیصلہ کشمیریوں کو ہی کرنے دیا جائے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سابق بھارتی وزیر داخلہ نے اپنے ایک انٹرویو میں مسئلہ کشمیر کے فیصلے کو کشمیریوں کی مرضی سے حل کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

چدم برم نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اکثریتی مطالبے پر حل کرنا ضروری ہے اور مقبوضہ کشمیر کا ایسا حل ڈھونڈنا چاہیے جو اپنی طرز میں منفرد ہو۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر جغرافیائی طور پر خطے کا خوب صورت ترین علاقہ ہے اور مقبوضہ جموں و کشمیر کا جیوگرافی محل وقوع منفرد اور تاریخی ہے اور اسے عوام کی اکثریتی رائے سے ہی حل کیا جانا چاہیے۔

سابق بھارتی وزیر داخلہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے تمام کوششیں اُس وقت تک ناکافی ہیں جب تک مقبوضہ کشمیر کے تنازع کا سیاسی حل نہ نکلا جائے اور اگر مسئلے کا سیاسی حل نکل آئے تو اُسے فوراًعوام کے سامنے رکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر کے مسٗلے کا ایسا حل ہونا چاہئے جسے بڑی تعداد میں لوگ قبول کر لیں۔


متعلقہ خبریں