شیف محبوب خان سے سیکھیں گاجر کا اچار


شیف محمود

موسم سرما آتے ہی مختلف قسم کے پھل اور سبزیاں بھی بازاروں آجاتے ہیں جیسے کینو، موسمی یا مولی وغیرہ اور انہی میں سے ایک گاجر ہے جو ہر خاص و عام میں کافی پسند کی جاتی ہے۔گاجروں کے موسم کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے شیف محبوب خان بھی آج بتا رہے ہیں ایک بہت ہی مزیدار اور چٹخارے دار چیز جو ہر موسم میں کھائی جاتی ہے اور وہ ہے ‘گاجر کا اچار’

گاجر کا مزے دار اچار بنائیں اور سارا سال گاجروں کا لطف اٹھائیں۔

گاجر کا اچار

اجزا:

    • گاجرلمبائی میں چھوٹی کٹی ہوئی ½ کلو
    • پسی ہوئی لال مرچ دو کھانے کے چمچے
    • ثابت سونف  دو کھانے کے چمچے
    • ثابت سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچہ
    • پسی ہوئی ہلدی ایک کھانے کا چمچہ
    • سفید سرکہ 1½ پیالی
    • میتھی دانے ½ چائے کا چمچہ
    • پسا ہوا دھنیا دو کھانے کے چمچے
    • کڑی پتہ 20عدد
    • نمک ایک کھانے کا چمچہ
    • سرسوں کا تیل ایک پیالی

گاجر کا اچار بنانے کا طریقہ

گاجر کا اچار بنانے کا طریقہ بہت ہی آسان ہے۔ اچار بنانے کے لیے سب سے پہلے ایک دیگچی میں تیل گرم کرکے  تمام اجزا کو ایک منٹ تک تلیں لیکن اس میں گاجر شامل نہیں ہونی چاہیے۔ ایک منٹ بعد تلے ہوئے اجزا میں سرکہ ملا کر انہیں ایک منٹ تک پکائیں۔

جب اجزا مکس ہوجائیں تو اس میں گاجر ملا کر مزید ایک منٹ تک پکائیں اور چولہا بند کردیں۔ پھر اچار کو ٹھنڈا ہونے دیں اور بوتل میں بھر کر رکھ دیں اور تین دن بعد استعمال کریں۔

نوٹ: یہ ترکیب مصالحہ ٹی وی فوڈ میگزین سے لی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں