نیاہاؤسنگ منصوبہ: فارم جمع کرانے کی تاریخ میں تو سیع

نیاہاؤسنگ منصوبہ: فارم جمع کرانے کی تاریخ میں تو سیع |humnews.pk

فائل فوٹو


اسلام آباد: حکومت پاکستان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم میں فارم جمع کروانے کے لیے تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔

عوام نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے فارم اب 21 جنوری 2019 تک جمع کرا سکیں گے۔

اسلام آباد، فیصل آباد، مظفر آباد، سوات، سکھر، کوئٹہ، گلگت میں اپنے گھر کے خواہشمند خواتین و حضرات اپنے مخصوص ضلعی اور نادرا آفس میں اپنے فارم جمع کروا سکتے ہیں۔

قبل ازیں فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 اکتوبر 2018 سے 21 دسمبر 2018 تک مختص کردہ ضلعی ہاؤسنگ پروگرام آفس میں بمعہ 250 روپے رجسٹریشن فیس کے جمع کرائے جا سکتے تھے۔

حکومت پاکستان نے ملک بھر میں ’اپنا گھر‘ نامی منصوبے کا اعلان کیا تھا جس کے فارم نادرا سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

قواعد و ضوابط کے مطابق خاوند ،بیوی اوربچوں میں سے صرف ایک شخص گھر کے لئے درخواست دینے کااہل ہوگا۔ فارم کے خواہش مند کو نام ، شناختی کارڈ نمبر، موبائل فون نمبر اور رہائشی نمبر بتانا ہوگا۔

درخواست دہندہ کے لیے لازمی ہوگا کہ وہ ماہانہ قسط پانچ ہزار سے 20 ہزارتک میں سے کسی ایک آپشن کا انتخاب کرے۔

ہم نیوز کے مطابق فارم بھرنے کا خواہش مند حکومت کو یہ بھی بتائے گا کہ گھر میں کتنے افراد رہیں گے؟ اور یہ کہ پائلٹ پراجیکٹ کے کس شہر میں گھر درکارہے؟


متعلقہ خبریں