علی رضا عابدی کا آخری ٹویٹ

فائل فوٹو۔.–

کراچی: ایم کیو ایم کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کا موت سے چند گھنٹے قبل کیا گیا ٹویٹ صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

 اپنے آخری ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس ان الزامات کی طرح ہے جو وہ گزشتہ پانچ برس سے کنٹینر پر کھڑے ہو کر دہراتے رہے۔

قاتلانہ حملے سے چند گھنٹے قبل تک وہ سوشل میڈیا پرخاصے فعال رہے جبکہ ان کی آخری پوسٹیں خاصی دلچسپ رہی اورلوگ اپنے تاثرات لکھتے رہے۔

ایک پوسٹ میں انھوں نے لکھا کہ اچھا ہوا سزاہوگئی اورسوالیہ نشان کے ساتھ لکھا کتنے پیسے واپس آرہے ہیں۔

انہوں نے اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ آج کل منظوروسان کوخواب نہیں آرہے؟

اسی طرح ایک اور پوسٹ میں انہیں نے نواز شریف کے مقدمات  کے فیصلوں پر تبصرہ کیا۔


متعلقہ خبریں