فوربز نے پاکستان کو دس خوبصورت ترین سیاحتی مقامات میں شامل کر لیا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: معروف بین الاقوامی جریدے فوربز نے پاکستان کو 2019 میں سیروتفریح کے لیے دنیا کے بہترین دس ممالک کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

جریدے میں شائع کی گئی رپورٹ میں دی ایزورز، پرتگال، مشرقی بھوٹان، لاس کیبوس، میکسیکو، کولمبیا، ایتھوپیا، مداگاسکر، منگولیا، پاکستان، رواندا اور ترکی کے دریائی کنارے شامل ہیں۔

فوربز میں شائع رپورٹ میں پاکستان کی معروف حگہوں کا ذکر کیا گیا جہاں گھومنے پھرنے کے شوقین افراد اپنی چھٹیاں گزار سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہنزہ کی خوبصورت وادیاں، شگار اور کھپلو سمیت گلگت بلتستان میں  خوبصورت اضلاع ہیں جنہیں آپ پلک جھپکے بغیر دیکھ سکتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات اور ملک کے شمال مشرقی علاقے خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی مسحور کن خوبصورتی پر سال بڑی تعداد میں سیاحوں کو یہاں کھینچ لاتی ہے، موسم سرما میں یہ علاقے برف کی دبیز تہہ تلے دب جاتے ہیں اور ان مناظر کو دیکھنے اندون اور بیرون ملک سے لاکھوں سیاح پاکستان کے شمالی علاقہ جات کا رخ کرتے ہیں۔

موسم سرما میں محدود راستوں اور موسم کی سختی کی بنا پر سیاح آدھے راستوں میںرک کر برف باری دیکھنے پر ہی اکتفا کرتے ہیں۔  بعدض مہم جو سیاح ہی موسم سرما میں برف کی چادر سے ڈھکے شمالی علاقوں کا رخ کرتے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں