پشاور: فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد قتل

شکر گڑھ: معمولی تلخ کلامی نے دو سگے بھائیوں کی جان لے لی

فوٹو: فائل


پشاور: پشاور میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا جبکہ ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔

ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے تہکال میں نوجوان نے باپ اور تین بھائیوں سمیت خاندان کے پانچ افراد کوقتل کردیا ۔ ملزم کی شناخت عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ 22 سالہ عبداللہ کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے باپ، بھائیوں اور چچا کو قتل کیا۔ ابھی تک کی تفتیش کے بعد یہ سامنے آئی ہے کہ عبداللہ کا اہل خانہ سے کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا۔ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

علاقہ مکنیوں کے مطابق ملزم باپ سے بیرون ملک جانے کے لیے رقم مانگ رہا تھاجس پرگھرمیں لڑائی ہوئی۔ واقعہ میں صرف عبداللہ کی والدہ اور بہن محفوظ رہیں۔


متعلقہ خبریں