شیف ثمینہ جلیل سے سیکھیں دالچہ گوشت


شیف ثمینہ جلیل

جس طرح سردیوں کے بہت سے پکوان ہوتے ہیں اسی طرح سرد موسم کا ایک اورخاص  پکوان ہے دالچہ گوشت جو بکرے کے گوشت میں چنے کی دال ملاکر پکایا جاتا ہے اور ذائقہ میں اپنی مثال آپ ہے۔ آج شیف ثمینہ جلیل سے سیکھیں  دالچہ گوشت کی ترکیب جو ان کی تراکیب میں سے ایک بہترین ترکیب ہے۔

 

دالچہ گوشتاجزا:

          • بکرے کا گوشت (اُبلا ہوا) ½ کلو
          • چنے کی دال (اُبلی ہوئی) ½ 1 پیالی
          • لوکی (کٹی ہوئی) ایک پیالی
          • پیاز(باریک کٹی ہوئی) ایک عدد
          • پسا ہوا لہسن ادرک ایک کھانے کا چمچہ
          • پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچہ
          • پسی ہوئی ہلدی ¼ چائے کا چمچہ
          • ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچہ
          • دہی (پھینٹی ہوئی) ایک پیالی
          • پسا ہوا دھنیا ایک چائے کا چمچہ
          • نمک حسب ذائقہ
          • گھی ¾ پیالی
          • ہرا دھنیا ہری مرچیں سجانے کے لیے

        بگھار کے اجزا

        بگھار کے لیے سوکھی گول لال مرچیں آٹھ عدد، پیازباریک کٹی ہوئی ایک عدد، گھی چار کھانے کے چمچے

        دالچہ گوشت بنانے کا طریقہ

        دیگچی میں گھی پگھلا کر پیاز اور گرم مصالحہ بھونیں، پھر لہسن ادرک، لال مرچ، ہلدی، دھنیا، دہی اور نمک ملا کرچند منٹ تک پکائیں۔ اسے بھونیں، پھر گوشت، چنے کی دال، لوکی اور پانی ملا کر لوکی گلنے تک پکائیں۔

      • اسے اچھی طرح سے ملاکر ڈش میں نکالیں، بگھار کے اجزا تل کر اس پر ڈال دیں۔
      • لیجئے آپ کا مزیدار دالچہ گوشت تیار ہے۔
      • ذائقہ دار گرم گرم دالچہ گوشت پر ہرے دھنیے اور ہری مرچوں سے سجا کر پیش کریں۔

نوٹ: یہ ترکیب مصالحہ ٹی وی فوڈ میگزین سے لی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں