بینظیر بھٹو کی گیارہویں برسی منائی گئی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سابق وزیر اعظم پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن بینظیر بھٹو کو بچھڑے گیارہ برس بیت گئے۔

بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر صوبہ سندھ میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا جب کہ نوڈیرو کے علاقے گڑھی خدا بخش میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

بینظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کے لیے ملک بھر سے قافلے گڑھی خدا بخش پہنچے جہاں انہوں نے بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری بھی دی۔ برسی کی تقریبات میں شرکت کے لیے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما گڑھی خدا بخش پہنچے۔

گڑھی خدا بخش میں منعقد تعزیتی جلسے سے سابق صدر آصف علی زرداری، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر رہنماوں نے خطاب کیا۔

ملک کے دیگر شہروں اور دیہاتوں میں بھی قرآن خوانی اور دُعائیہ تقریبات کا انعقادکیا گیا۔

بینظیر بھٹو کو 27 دسمبر 2007 کو دہشت گردوں نے راولپنڈی کے لیاقت باغ میں منعقدہ جلسے کے بعد نشانہ بنایا تھا۔

حساس اداروں کی جانب سے بے نظیر بھٹو کو خطرات سے آگاہ کیا گیا تھا تاہم وہ انتخابات کے باعث ملک بھر کے دورے کر رہی تھیں اور لیاقت باغ میں جلسہ بھی انتخابی مہم کا حصہ تھا۔

بینظیر بھٹو کو لیاقت باغ کے جلسے کے بعد روانہ ہوتے وقت تقریبا دہشت گردوں کی جانب سے نشانہ بنایا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں