سنچورین ٹیسٹ: پاکستان کا جنوبی افریقہ کو 149 رنز کا ہدف

کاغیسو رباڈا کا وکٹ لینے پر خوشی کا اظہار


سنچورین: پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم کو فتح کے لیے 149 رنز کا ہدف دے دیا۔

دوسرے دن کے اختتام پر جنوبی افریقہ کی میچ پر گرفت مضبوط دکھائی دیتی ہے۔ قومی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 190 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے امام الحق اور شان مسعود نے نصف سنچریاں اسکور کیں جبکہ جنوبی افریقہ کے ڈیبیو کرنے والے پیسر ڈؤان اولیوئر نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ اس طرح میچ میں ان کی مجموعی طور پر 11 وکٹیں ہوگئی ہیں۔

اس سے قبل مہمان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 223 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ جنوبی افریقہ نے دن کا آغاز 127 رنز  پانچ کھلاڑی آؤٹ سے کیا۔

پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور شاہین شاہ آفریدی نے چار چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ حسن علی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ یاسر شاہ کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔

پہلے دن کا کھیل

کھیل کے پہلے روز  پاکستانی ٹیم  جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی اننگز میں 181 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، بابر اعظم نے 71 رنز کی اچھی اننگز کھیلی جبکہ اظہر علی 36 رنز اسکور کر کے نمایاں بلے باز رہے۔

سینچورین کے میدان پر کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر ڈوان اولیوئر نے 37 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ کاغیسو رباڈا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ڈیل اسٹین کے حصے میں ایک وکٹ آئی تاہم اس کی بدولت انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 422 وکٹیں مکمل کرکے جنوبی افریقہ کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز اپنے سر پر سجالیا۔

اسکواڈز پر ایک نظر

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ آج سنچورین پارک پروٹوریا میں کھیلا جا رہا ہے۔

سرفراز الیون نے میزبان ٹیم جنوبی افریقہ کو زیر کرنے کے لئے حکمت عملی مرتب دے دی ہے تاہم قومی ٹیم کو انجری کے باعث محمد عباس کی خدمات دستیاب نہیں ہوں گی۔

پروٹیز کو بھی انجریز کے باعث مشکلات کا شکار سامنا ہے، جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر ورون فیلنڈرز اورنگیڈی انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہیں۔

جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین اور ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون بولر کاغیسو رباڈا پاکستان کے بلے بازوں کو مشکل میں ڈال سکتے ہیں جبکہ پاکستانی بلے بازوں نے جنوبی افریقہ کی سائڈ ٹیم کے خلاف عمد کارکردی دکھاتے ہوئے میچ میں کامیابی حاصل کی۔

میزبان ٹیم کپتان فاف ڈوپلیسی، ایڈن مرکرم، ڈین ایلگر، تونس دی بریون، ہاشم آملہ، کوائنٹن ڈی کوک، ٹیمبا باوما، زبیر حمزہ، کیشیو مہاراج، ڈیل اسٹین، کگیسو رابادا اور ڈون اولیور پر مشتمل ہے۔

پاکستان کے اسکواڈ میں اظہرعلی، حارث سہیل، اسد شفیق، بابراعظم، کپتان سرفراز احمد، محمد عامر، یاسر شاہ، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

پاک جنوبی افریقہ سیریز

پاکستان ٹیم دورہ جنوبی افریقہ کے دوران تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹوینٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔

دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر کو سپر سپورٹ پارک میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں تین جنوری کو نیولینڈز، کیپ ٹاؤن میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے آمنے سامنے آئیں گی۔

تیسرا ٹیسٹ میچ جوہانسبرگ کے وینڈرر اسٹیڈیم میں گیارہ جنوری کو کھیلا جائے گا۔

تینوں ٹیسٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کھیلے جائیں گے۔

ون ڈے سیریز

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں پہلے ون ڈے میچ میں پورٹ الزبتھ کے سینیٹ جارجز پارک میں مدمقابل آئیں گی، میچ 19 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ون ڈے 22 جنوری کو کنگز میڈ، ڈربن اور تیسرا ون ڈے 25 جنوری کو سپر سپورٹ پارک میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان چوتھا میچ 27 جنوری اور پانچواں میچ 30 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

تینوں ایک روزہ میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہوں گے۔

ٹی ٹوینٹی سیریز

دونوں ٹیموں کے مابین تین ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ یکم فروری، دوسرا میچ تین فروری اور تیسرا میچ چھ فروری کو کھیلا جائے گا۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوں گے۔

 


متعلقہ خبریں