وزیراعظم کا پمز کا اچانک دورہ، زیرعلاج مریضوں سے بھی بات چیت 


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پمز کے دورے کے دوران اسپتال کے مختلف ڈپارٹمنٹس کا دورہ کیا اور زیرعلاج مریضوں سے بھی بات چیت کی۔

وزیر صحت عامر کیانی، معاون خصوصی افتخار درانی، سینیٹر فیصل جاوید اور نوشیروان برکی کے ہمراہ، جمعرات کے روز کیے گئے اچانک دورے میں عمران خان نے پمز میں نیوروسرجری، ای این ٹی، آرتھوپیڈک، امراض چشم اور ایمرجنسی شعبوں کا دورہ کیا جبکہ یورالوجی وارڈ کی مرمت کے منصوبے کے بارے میں بھی استفسار کیا۔

عمران خان نے دوبارہ تزئین کے بعد کھولے گئے نیورو سرجری یونٹ کا بھی دورہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے پمز میں مریضوں کیلئے سہولیات اور سروسز کی فراہمی پر اسپتال انتظامیہ کی کارکردگی کو بے حد سراہتے ہوئے انہیں ہدایت جاری کی کہ ٍمریضوں کو معیاری علاج کی سہولیات کی فراہمی جاری رکھی جائے۔

اپنے دورے کے دوران وزیراعظم نے ڈاکٹرز سے مریضوں کیلئے دستیاب ادویات کے بارے میں بھی معلوم کیا۔


متعلقہ خبریں