شیف طاہر چوہدری کی کچے گوشت کی بریانی کی ترکیب

شیف طاہر چوہدری کے ہاتھ کی مزیدار بریانی.فائل فوٹو–


شیف طاہر چوہدری

روایتی کھانوں میں بریانی کا نام سنتے ہی ہر کسی کے منہ میں پانی بھر آتا ہے اور عوام میں مقبول کھانوں میں سے ایک بریانی ایک ایسا کھانا ہے جسے دیکھ کر شایس ہی کوئی کھائے بنا نہیں رہ پاتا ہو۔

بریانی کی کئی اقسام میں اور ان ہی میں سے ایک ہے ‘کچے گوشت کی بریانی’ جسے بہت پسند کیا جاتا ہے۔ اگرآپ نے  آج  تک کچے گوشت کی بریانی نہیں کھائی یا کھائی ہے اور ٓپ کو بنانا نہیں آتی تو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ آج ہم کو بات رہے ہیں شیف طاہر چوہدری کی پکائی ہوئی کچے گوشت کی بریانی کی ترکیب ۔

کچے گوشت کی بریانی

میرینیڈ کے اجزاء:

  • گائے کا گوشت ½ کلو
  • چاول(اُبلے ہوئے) تین پیالی
  • لہسن ادرک (چوپ کیا ہوا) دو چائے کے چمچے
  • پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچہ
  • ادرک ایک انچ کا ٹکڑا
  • پسی ہوئی ہلدی ½ چائے کا چمچہ
  • پسا ہوا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچہ
  • دہی پانچ کھانے کے چمچے
  • لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچہ
  • ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی)  تین عدد
  • پودینہ (چوپ کیا ہوا) ½ پیالی
  • پیاز (تلی ہوئی) ½ پیالی
  • نمک ایک چائے کا چمچہ
  • گھی چار کھانے کے چمچے

 پوٹلی کے اجزاء

    • بڑی الائچی ایک عدد
    • چھوٹی الائچیاں تین عدد
    • بادیان کا پھول ایک عدد
    • دارچینی دو ڈنڈیاں
    • ثابت سونف ایک چائے کا چمچہ
    • لونگیں چار عدد
  • ثابت کالی مرچیں دس عدد
  • ثابت دھنیا،سفید زیرہ ایک ایک چائے کا چمچہ

کچے گوشت کی بریانی کی ترکیب

دیگچی میں پوٹلی کے اجزاء ململ کے کپڑے میں باندھیں اور اسے چار پیالی پانی کے ہمراہ ہلکی آنچ پر 15 منٹ تک پکائیں۔ ایک پیالے میں الگ ہرا دھنیا، پودینہ اور پیاز میرینیڈ کے باقی اجزاء ملالیں۔ دیگچی میں ½ چاول ‘ گوشت، تھوڑا تھوڑا ہرا دھنیا، پودینہ، پیاز، باقی چاول باقی ہرا دھنیا، پودینہ اور پیاز کی تہہ لگائیں۔ اس پر ڈھکن لگائیں اور آٹے سے بند کریں، اسے 30 منٹ کے لیے  دم پر رکھ دیں۔

لیجئے گرم رم لذیز کچے گوشت کی بریانی تیار ہے خود بھی کھایئے اور اپنے اہل خانہ کو بھی کھلائیں۔ مزید مزیدار کھانوں کے کی ترکیب کےلیے دیکھتے وزٹ کرتے رہیں ہم نیوز ویب سائٹ۔

نوٹ: یہ ترکیب مصالحہ ٹی وی فوڈ میگزین سے لی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں