پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز 12 دن کے لیے بند

فوٹو: فائل


لاہور: پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشن 12 دن کے لیے بندکر دیے گئے ہیں، تمام سی این جی اسٹیشنز دس جنوری کو کھولے جائیں گے۔

سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سی این جی اسٹیشنز 28 دسمبر سے دس جنوری کے درمیان بند رہیں گے۔

ترجمان سوئی نادرن گیس کے مطابق پابندی کے بعد پرائیویٹ پاور پلانٹس کو ایل این جی کی سپلائی بند کر دی جائے گی جبکہ فرٹیلائیزر سیکٹر کو بھی گیس کی فراہمی بند کر دی جائے گی۔

واضح رہے اس سے قبل  سندھ بھر میں ایس ایس جی سی کی جانب سے سی این جی اسٹیشنز کو غیرمعینہ مدت تک گیس کی فراہمی معطل کردی گئی تھی جس سے سندھ میں گیس کا بحران پیدا ہو گیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے 72 گھنٹوں میں معاملے کی رپورٹ طلب کی تھی۔

گیس کے بحران سے سندھ کے تمام بڑے شہروں میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی تقریباََ بند ہو گئی تھی۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کی مداخلت کے بعد سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بحال کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں