دھند کے باعث حادثات سے پانچ افراد جاں بحق، متعدد زخمی

دھند کے باعث حادثات سےچار افراد جاں بحق، متعدد زخمی | urduhumnews.wpengine.com

فوٹو: ہم نیوز


اسلام آباد: ملک کے بیشتر حصوں میں شدید دھند کے سبب ٹریفک حادثات ہوئے ہیں جن میں چار افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

اوکاڑہ میں سات گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے پیش آنے والے حادثے کا ایک اور زخمی ڈسٹرکٹ اسپتال میں دم توڑ گیا ہے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد پانچ  ہو گئی ہے۔

اس سے قبل دھند کے باعث گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے چار افراد جاں بحق ہو گئے تھے جن میں دو بچے اور دو خواتین شامل ہیں جب کہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے  مطابق40 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں نزدیکی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور دیگر امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور موٹروے کو ٹریفک کیلئے کھولا جارہا ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال سائوتھ سٹی سے شدید 6 زخمیوں کو لاہور ریفر کر دیا گیا۔

دوسری جانب اوچ شریف میں بھی دھند کے باعث موٹر سائیکل اوررکشہ میں تصادم ہوا ہے جس کے سبب تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ حادثہ نواحی علاقے موضع رسول پور بختیاری روڈ پر ہوا ہے۔

ترجمان موٹر ویز پولیس نے خبردار کیا ہے کہ ایم ون، ایم ٹو، ایم تھری اور ایم فور شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، شہری غیرضروری سفر سے گریز کریں۔

ترجمان کے مطابق ایم ون پشاور سے برھان انٹر چینج تک بند ہے، ایم ٹو، کلر کہار، بھیرہ، سالم، کوٹمومن،  اورلاھور تک بند ہے جب کہ ایم تھری پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک بند ہے۔ موٹر وے پولیس نے آگاہ کیا ہے کہ ایم فور  فیصل آباد سے گوجرہ,خانیوال سے ملتان شدید دھند کی وجہ سے بند کر دی گی ہے۔


متعلقہ خبریں