وزیراعظم نے سیالکوٹ سے نئی ائیرلائن چلانے کی منظوری دے دی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ ائیرپورٹ سے نئی ائیرلائن چلانے کی منظوری دے دی ہے۔ مذکورہ فیصلہ فضائی کمپنی کے چیئرمین فضل جیلانی اور معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرعثمان ڈارکی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد ہوا۔

وفاقی وزیر برائے سول ایوی ایششن میاں محمد سومرو بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تاجر برداری کا ائیرلائن سروس کے آغاز کا فیصلہ خوش آئند ہے، ائیرلائن کے آغاز سے خطے میں روزگار اور کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ سیالکوٹ سرمایہ کاری کا اہم مرکز بن رہا ہے اور حکومت مزید سہولتیں فراہم کرے گی۔

سیال ائیرلائن سیالکوٹ کی تاجر برادری کے تعاون سے شروع ہو گی۔ تاجر برادری نے ائیرلائن سروس کے آغاز میں حکومتی معاونت فراہم کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

فضل جیلانی کے مطابق ائیرلائن آئندہ برس آپریشنل ہو جائے گی جبکہ میاں محمد سومرو نے کہا کہ نئی ائیرلائن کا فضائی آپریشن ایوی ایشن کے لیے خوش آئند ہے۔


متعلقہ خبریں