وزیر خارجہ کی زیر صدارت 18رکنی مشاورتی کونسل تشکیل

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے وزارت خارجہ کی 18رکنی مشاورتی کونسل کی منظوری دے دی ہے۔

حکومتی نوٹیفکیشن کے مطاق مشاورتی کونسل کے چیئرمین وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ہوں گے اور 8اراکین کو بہ حیثیت عہدہ کونسل کا حصہ بنایا گیا ہے۔

کونسل میں خارجہ پالیسی کے 10 ماہرین کو بھی شامل کیا گیا ہے، ان میں سابق سفیر سلمان بشیر، جلیل عباس جیلانی، اشرف جہانگیر قاضی، محمد صادق، ڈاکٹر رفعت حسین ، ہما بقائی، حسن عسکری رضوی، عادل نجم، رابعہ اختر اور قاسم نیاز شامل ہیں۔

وزیر قانون اور وزیر خزانہ، سیکرٹری خارجہ سمیت 8 ارکان بہ حیثیت عہدہ کونسل کا حصہ بھی ہوں گے۔


متعلقہ خبریں