سونے کی قیمت میں 800 روپے کا غیر معمولی اضافہ

فوٹو: فائل


کراچی: سونا پھرمہنگا ہوگیا۔ فی تولہ سونے پر 800 روپے کاغیرمعمولی اضافہ ہوا ہے جبکہ دس گرام سونے  پر687  روپے بڑھیں ہیں۔

سونے کی قمیتوں میں اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 67  ہزارروپے پرپہنچ گئی ہے جبکہ دس گرام سونا 58 ہزارتین سوروپے کا ہوگیا ہے۔

دو روز قبل سونےکی قیمت میں اضافہ ہوا تھا اور سونا ایک ہزار روپے فی تولہ اضافے کے بعد 67 ہزار روپے میں فروخت کیا جارہا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق آل صرافہ ایسوسی ایشن کا اس ضمن میں کہنا تھا کہ سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد دس گرام سونے کی قیمت میں 858 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

صرافہ بازار میں دس گرام سونے کی قیمت 57 ہزار 442 روپے ہو گئی تھی جبکہ آج پھر اس میں اضافہ ہوگیا ہے۔

اسی طرح چار روز قبل سونے کی قیمتوں میں غیرمعمولی طور پر کمی ہوئی تھی۔

صرافہ مارکیٹ سندھ کے مطابق فی تولہ سونے پر ایک ہزار جبکہ دس گرام پر858 روپے کی کمی آئی تھی۔

ملک بھر رواں ہفتے میں سونے کی قیمتوں میں دوسری بار کمی دیکھی گئی تھی۔ جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 67 ہزار روپے ہوگئی تھی۔

سندھ صرافہ بازارایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے کمی کےبعد سونا 67 ہزار روپے  کا ہوگیا تھا جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 686 روپے کمی کے بعد 57 ہزار 442 روپے تک پہنچ گئی تھی۔


متعلقہ خبریں