منی لانڈرنگ کیخلاف ’ملکی تاریخ کے سب سے بڑے‘ آپریشن کا اعلان

‘‘بشریٰ عمران میں الیکشن جتوانے والی کرامات نہیں‘‘ | urduhumnews.wpengine.com

عمران خان نے کہا ہے کہ ڈالر کی اسمگلنگ کرنے والے اپنے دن گنا شروع کردیں—فائل فوٹو۔


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ڈالر کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام کی ضرورت نہیں اور نہ ہی آئی ایم ایف سے ڈکٹیشن لیتے ہیں۔

وزیراعظم آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کےخلاف ملکی تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن کرنے جارہے ہیں، اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق پاکستان سےسالانہ دس ارب ڈالر کی منی لانڈنگ ہو رہی ہے۔

ایف اے ٹی ایف ملک میں مسلح گروپوں کی روک تھام چاہتا ہے،عمران خان

انہوں نے کہا کہ منی بجٹ عوام دشمن نہیں ہوگا، ایف اے ٹی ایف ملک میں مسلح گروپوں کی روک تھام چاہتا ہے، آئی ایم ایف پاکستان کو بہتر شرائط پر قرضہ دے گا اور ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانے کی کوئی جلدی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے چار ماہ بڑے مشکل گزارے ہیں، بجلی گیس پی آئی اے سمیت ہر جگہ خسارہ ہی خسارہ تھا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ پاکستان کو چیلنجز درپیش ہیں تاہم بحرانی صورت حال نہیں جبکہ سارے مسائل کی وجہ بد انتظامی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہ  جتنے آج مطمئن ہوں پہلے نہیں تھے۔آئی ایم ایف آمدن بڑھانے اور خرچے کم کرنے پر زور دیتا رہا ہے، ماضی میں اسٹرکچرل اصلاحات پر کسی نے عمل نہں کیا۔

عمران خان نے کہا کہ معیشت میں اصلاحات ملک کے لیے کیں، منی لانڈرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، منی لانڈرنگ کرنے والوں کی چیخیں سن رہا ہوں۔  انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کرنے والوں سے رعایت نہیں برتی جائے گی۔

ایف اے ٹی ایف کے تمام اقدامات پاکستا ن کے حق میں ہیں، وزیراعظم

ان کا کہنا تھا کہ ڈالر کی اسمگلنگ کرنے والے اپنے دن گنا شروع کردیں، منی بجٹ عوام دشمن نہیں ہوگا، منی بجٹ میں کاروبار کا فروغ چاہتے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کے تمام اقدامات پاکستا ن کے حق میں ہیں، ایف اے ٹی ایف منی لانڈرنگ روکنے کی ہدایت کرتا ہے اور مسلح گروپوں کی روک تھام چاہتا ہے  جبکہ یہی مطالبہ نیشنل ایکشن ٹاسک فورس کا بھی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا موثر غربت مٹاؤ  پروگرام لے کر آرہا ہوں، سرمایہ کار اطمینان رکھیں ملک میں کوئی غیر یقینی صورتحال نہیں۔


متعلقہ خبریں