پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان

Petrolium prices

یکم نومبر سے پٹرول کی قیمت میں مزید بھاری کمی کا امکان


اسلام آباد: مہنگائی کے چکی میں پسے ہوئے عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں کمی ہونے جارہی ہے۔ جس کے لیے حکومت کو سمری بھی ارسال کردی گئی ہے۔

اوگرا ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کردی ہے۔

سمری کے مطابق اوگرا کی جابب سے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 15 روپے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں دو روپے، اسلیٹ کی قیمت میں 25  پیسے کمی جبکہ پیٹرول ساڑھے نو روپے سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

واضح رہے نئی حکومت آنے کے بعد پیٹرول کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کے باعثت ملک میں مہنگائی کا طوفان آیا ہے اور عوام سخت مشکلات کا شکار ہیں۔

پیٹرول کی قیمت میں کمی ہونے سے عوام کو تھوڑا ریلیف ملنے کی توقع کی جارہی ہے۔

چار ہفتے قبل وزیرخزنہ اسد عمر نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں دو روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔ اسلام آباد میں  پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے اعلان کیا تھا کہ عوام کو رعایت دینے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیرخزانہ نے مٹی کے تیل میں تین رو پے فی لیٹر کمی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا۔

اسد عمر نے بتایا تھا کہ سابق حکومتوں میں سیلزٹیکس  15 روپے تھا، نومبر کے مہینے میں سیلز ٹیکس 12 روپے رہ گیا اور اب نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد پیٹرول پر سیلزٹیکس 8 فیصد کیا جب کہ ڈیزل پر 13 فیصد ہوگا۔


متعلقہ خبریں