تحریک انصاف سندھ میں تبدیلی کیلئے متحرک


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی موجودگی میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رہنما سردار علی گوہر مہر سے فون پر رابطہ کیا ہے۔

ترجمان تحریک انصاف کے مطابق وزیراعظم نے سندھ کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر سردار علی گوہر مہر کی جانب سے وزیر اعظم کو دورے کی دعوت دی گئی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔

وزیر اعظم اپنے دورے میں سندھ کی اہم سیاسی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔

فواد چوہدری کراچی کا دورہ کریں گے

اس سے قبل ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا تھا کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پیر کے روز کراچی کا دورہ کریں گے۔

دورے کے دوران وہ سندھ کے مختلف رہنماؤں سے موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہا وزیر اطلاعات موجودہ صورتحال پر سندھ کے سیاسی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ فواد چوہدری جعلی اکاؤنٹس پر جے آئی ٹی رپورٹ پر حکومتی نکتہ نظر بیان کریں گے۔

اپنے دورہ کراچی کے دوران فواد چوہدری تحریک انصاف کے علاوہ جی ڈی اے اور ایم کیو ایم رہنماؤں سے بھی ملیں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ فواد چوہدری کراچی سے بدھ کے روز اسلام آباد واپس آئیں گے۔

جی ڈی اے، تحریک انصاف کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس

اس سے قبل سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف اور جی ڈی اے کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں جی ڈی اے کی جانب سے حسنین مرزا اور نندکمار جبکہ تحریک انصاف کے اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے شرکت کی۔

اس موقع پر جی ڈی اے کی جانب سے اندرون سندھ پییلزپارٹی کیخلاف تحریک چلانےکی تجویز دی گئی۔


متعلقہ خبریں