ایلسٹر کک کو ’سر‘ کا خطاب دینے کا اعلان

الیسٹر کک سر کے خطاب کے لئے نامزد


انگلینڈ کے سابق کپتان ایلسٹر کک کو سر کے خطاب کے لئے چن لیا گیا ہے،انہیں نئے سال کی خوشی میں ہونی والی تقریب کے دوران ملکہ برطانیہ کی جانب سے یہ خطاب دیا جائے گا۔

ایلسٹر کک سابق کپتان این بوتھم کے بعد انگلینڈ کی جانب سےسر کا خطاب پانے والے پہلے کرکڑ ہوں گے۔ این بوتھم کو یہ خطاب 2007 میں دیا گیا تھا۔

ایلسٹر کک کا شمار انگلینڈ کے کامیاب ترین اوپنر بلے بازوں میں ہوتا ہے، انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 12،472 رنز اسکور کئے ہیں جبکہ 33 سنچریوں کے ساتھ وہ انگلینڈ کرکٹ کی تاریخ کے سب سے زیادہ سنچریاں اسکور کرنے والے بلے باز بھی ہیں۔ ایلسٹر کک نے اپنے ڈیبیو میچ میں اور آخری میچ میں بھارت کے خلاف سنچری اسکور کی تھی۔

ایلسٹر کک نے 2012 سے لیکر 2017 تک انگلینڈ کی کپتانی کے فرائض سنبھالے۔انہوں نے 2 مرتبہ ایشز کا ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ بھارت اور جنوبی افریقہ کو بھی شکست سے دوچار کیا۔

ایلسٹر کک نے ون ڈے کرکٹ میں 2011 سے لیکر 2014 تک کپتانی کی۔تاہم ناقص کارکردگی کے باعث انھیں 2015 ورلڈ کپ سے قبل ہی ون ڈے کرکٹ کو خیرآباد کہ دیا۔انھوں نے ون ڈے کرکٹ میں ریکارڈ 3265 رنز اسکور کئے۔

ایلسٹر کک نے ریکارڈ 59 ٹیسٹ میچوں میں انگلینڈ کی کپتانی کی،اور 2013،2015 میں اپنے ہوم گراونڈ میں ایشز سیریز جیتی،جبکہ 2012،2013میں بھارت کو 2-1 سے سیریز ہرائی۔جبکہ 2010 میں ہونے والی 5 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل ایشیز سیریز میں ریکارڈ 766 رنز اسکور کئے ۔

 


متعلقہ خبریں