فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس کا تفصیلی فیصلہ جاری

الیکشن لڑنے کیلئے نواز شریف کی تین شرائط | urduhumnews.wpengine.com

فوٹو: فائل


اسلام آباد: احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم کو 24دسمبر کوالعزیزیہ ریفرنس میں سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں بری کردیا گیا تھا مگر ان کے وکلا کو فلیگ شپ کیس کے تحریری فیصلہ کی کاپی فراہم نہیں کی گئی تھی۔

جاری کیا گیا فیصلہ 69صفحات پر مشتمل ہے۔ احتساب عدالت نے لکھا ہے کہ نیب کیس ثابت نہیں کر سکا اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کوبینیفٹ آف ڈاؤٹ کے تحت بری کیا گیا۔

فیصلہ میں یہ بھی لکھا ہے کہ نواز شریف کے بیٹے حسن اور حسین نواز کو پہلے ہی اشتہاری قرار دے دیا گیا تھا اور اب حسن اور حسین نواز کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائنگے۔

نیب نے واضح کیا ہے کہ وہ فلیگ شپ کیس کا فیصلہ چیلنج کریں گے۔


متعلقہ خبریں