ضمنی انتخاب، بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی 26 پر ووٹنگ جاری

جی بی اے 3 گلگت3: پی ٹی آئی نے انتخابی معرکہ سر کر لیا

فوٹو: فائل


کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کی خالی ہونے والی نشست پی بی 26 کوئٹہ تھری میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔

بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی 26 کوئٹہ تھری میں ضمنی انتخاب جاری ہے جو ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے احمد علی کہزاد کی دہری شہریت ثابت ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

صبح آٹھ بجے شروع ہونے والا پولنگ کا سلسلہ شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے جاری رہے گا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ پی بی 26 میں ضمنی انتخاب کے لیے 49 پولنگ اسٹیشنز اور 172 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں جب کہ حلقہ کے تمام پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

حلقہ میں مجموعی طور پر رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 56 ہزار 675 ہے جو اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ حلقہ میں مرد ووٹرز کی تعداد 35 ہزار 338 جب کہ خواتین ووٹرز کی تعداد 22 ہزار 337 ہے۔

صوبائی اسمبلی کی نشست پر 18 امیدوار میدان میں ہیں جب کہ ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کی جانب سے اس نشست پر اب قادر نائل کو نامزد کیا گیا ہے جب کہ سید آغا رضا مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) اور ولی محمد ترابی متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کے ٹکٹ پر امیدوار ہیں۔


متعلقہ خبریں