اسلام آباد: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا پولیس اہلکار۔۔ ہم نیوز فوٹو


اسلام آباد: اسلام آباد کے علاقے I.8 میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک فالکن اہلکار جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق I.8 میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی اہلکار کو پمز منتقل کردیا گیا ہے لیکن اس کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق کانسٹیبل وسیم کو سر میں گولی لگی جس کے باعث وہ جاں بحق ہوگیا جبکہ کانسٹیبل عارف کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سوار فائرنگ کے بعد فرار ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسکیو 15 پر آئی ایٹ تھری میں ڈکیتی کی واردات کی اطلاع دی گئی جس پر فالکن ریسکیو ون نے فوری ریسپانڈ  کیا لیکن اندر سے ڈاکووں نے فائرنگ کردی جس سے کنسٹیبل  وسیم 1075 جاں بحق ہوگئے جبکہ کنسٹیبل عارف زخمی ہوئے اور ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ذرا ئع نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کردی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں