وزیراعلیٰ سندھ کا ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کا حکم


کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکہ داخلہ کو ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کا حکم دے دیا۔

ہم نیوز کے مطابق مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سال کے موقع پر ہر ایک کو جشن منانے کا حق ہوتا ہے، انتظامیہ کو ہدایت دی ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پہ کوئی پابندی نہیں، تمام شاہراہیں کھلی ہوئی ہیں۔

مراد علی شاہ کے حکم کے بعد محکمہ داخلہ نے ترمیم شدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اس سے قبل محکمہ داخلہ نے شہر قائد میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا۔

سندھ کے محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ پابندی کا اطلاق 31 دسمبر سے یکم جنوری کے درمیان کیا گیا تھا۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق شہر قائد میں دفعہ -144 کا نفاذ بھی کیا گیا۔ کراچی میں دفعہ – 144 کا نفاذ آئندہ ایک ہفتے کے لیے کیا گیا۔


متعلقہ خبریں