شیف ردا آفتاب کی ‘پنجابی مچھلی کے سالن’ کی ترکیب

پنجابی مچھلی کا سالن


ردا آفتاب

آج کل صرف سرد موسم ہی نہیں بلکہ سردی اپنےعروج پر ہے اور لوگ اس موسم سے بھرپور لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ کوئی بھی موسم ہو، ہر موسم کی اپنی ہی سوغات اور کھانے ہوتے ہیں جس کے بنا کوئی بھی موسم بے مزہ رہ جاتا ہے۔

ہم نے پہلے بھی آپ کو سرد موسم کے کئی کھانوں کی تراکیب بتائی ہیں اور آج ہم آپ کو بتائیں گے ایک ایسی ہی سوغات  اور وہ ہے ‘مچھلی’ جسے کئی طریقوں سے پکایا جاتا ہے کبھی تل کر اور کبھی سالن میں بنا کر.

اور آج شیف ردا آفتاب کچھ مختلف ذائقے کی سالن والی مچھلی کی ترکیب بتا رہی ہیں۔

مچھلی کا پنجابی سالن 

مچھلی کے اجزاء:

مچھلی کے قتلے ½ کلو، پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچہ، پسا ہوا لہسن دو چائے کے چمچے، پسی ہوئی اجوائن ½ چائے کا چمچہ، کٹی ہوئی لا ل مرچ ½ چائے کا چمچہ، نمک ایک چائے کا چمچہ۔

سالن کے اجزاء:

پیاز(چوپ کی ہوئی دو عدد)، ٹماٹرچوپ کیے ہوئے چارعدد، پسی ہوئی لال مرچ دو چائے کے چمچے، پسی ہوئی ہلدی ایک چائے کا چمچہ، پسا ہوا دھنیا دو چائے کے چمچے، پسا ہوا سفید زیرہ ایک چائے کا چمچہ، ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا( ایک گڈی) ہری مرچیں باریک کٹی ہوئی چھ عدد، پسا ہوا لہسن ادرک دو چائے کے چمچے، پانی چار پیالی، نمک 189چائے کا چمچہ، تیل189پیالی۔

 

 پنجابی مچھلی کے سالن کی ترکیب

مچھلی پر اس کے اجزاء لگا کر رات بھر کیلئے رکھ دیں۔ دیگچی میں تیل گرم کرکے پیاز سنہری کریں، اس میں علاوہ ہری مرچیں اور ہرا دھنیا باقی اجزاء اور 189پانی ڈال کر ٹماٹر گلنے تک پکائیں۔ اسے بھونیں اور باقی پانی ڈال کر اُبال آنے تک پکنے دیں، پھر مچھلی ڈالیں اورپانچ منٹ تک پکاکر چولہا بند کردیں۔ اس پر ہرا دھنیا اور ہری مرچیں ڈال کر پیش کریں۔

تو آج ایک بہت ہی مختلف اور مزیدار ڈش بنانا سیکھی اور وہ بھی موسم سرما کی تو بس اب اس لذیز اور منفرد کھانے کو تیار کریں اور اخود بھی کھائیں اور اہل خانہ کو بھی کھلائیں اور سرد موسم میں گرما گرما مچھلی کے سالن کے مزے لیں۔

مزید مزیدارا ور منفرد کھانوں کی ترکیبیں سیکھنے کے لیے وزٹ کرتے رہے ہم نیوز ویب سائٹ۔

نوٹ: یہ ترکیب مصالحہ ٹی وی فوڈ میگزین سے لی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں