نیا سال پاکستان کے سنہرے دور کی شروعات ہے، عمران خان

سعودی عرب کو طاقتور ملک دیکھنا چاہتے ہیں، عمران خان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نیا سال پاکستان کے سنہرے دور کے آغاز کی شروعات ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے نئے سال کے آغاز پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ نئے سال کا عزم ملک میں چار برائیوں کے خلاف جہاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے جن چار برائیوں کے خلاف جہاد کرنا ہے اُن میں غربت، جہالت، ناانصافی اور کرپشن شامل ہیں۔

نئے سال پر افواج پاکستان نے بھی قوم کو یکجہتی کا پیغام دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قوم کو سال نو کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پرامن، متحرک اور آگے بڑھتا ہوا پاکستان، 2019 انشااللہ پاکستان کی ترقی کا سال ہو گا۔


ٹویٹ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ دعا ہے اللہ تعالی پاکستان پر اپنی رحمتیں جاری رکھیں۔ (آمین) ہم سب مل کر انشا اللہ کامیابیوں کو مستحکم کریں گے۔

ٹویٹ میں  پرعزم پاکستانیوں اور شہدا کو بھی سلام  پیش کیا گیا۔


متعلقہ خبریں