پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف نہ ملا، حکومت نے سیلز ٹیکس بڑھا دیا

پٹرول

پٹرولیم مصنوعات سے متعلق بڑی خبر آگئی


اسلام آباد: حکومت نے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات پر مکمل ریلیف منتقل کرنے کے بجائے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں اضافہ کردیا۔

حکومت کی جانب سے پیٹرول پر سیلز ٹیکس آٹھ سے بڑھا کر 17فیصد، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس 13 سے بڑھا کر17فیصد کردیا گیا ہے۔

مٹی کے تیل میں سیلز ٹیکس دو فیصد سے بڑھا کر17فیصد، لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس اعشاریہ پانچ سے بڑھا کر 17فیصد کیا گیا ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں اضافے کے نوٹیفکیشن کے مطابق سیلز ٹیکس کی نئی شرح کا اطلاق جنوری کے مہینے کے لیے ہوگا۔

اوگرا نے ہائی اسپیڈ ڈیزل 15روپے فی لیٹر، پیٹرول 9روپے 50پیسے سستا کرنے کی تجویز دی تھی تاہم حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں چار روپے 86 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل چار روپے 26پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا۔


متعلقہ خبریں