پنجاب کے نجی اسکولز نے سرکاری احکامات ہوا میں اڑا دیے

سی ڈی اے ملازمین کے بچوں کے لیے نجی اسکولوں میں فیس پر 50 فیصد رعایت

فوٹو: ہم نیوز


لاہور: پنجاب حکومت کی جانب سے اسکولوں کی تعطیلات میں اضافے کے باوجود نجی اسکول کھل گئے۔

لاہور میں نجی اسکول کھولے جانے پر پنجاب حکومت حرکت میں آگئی۔ لاہور کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے 34 زونل کمیٹیوں کو سرگرم کر دیا۔

چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) ایجوکیشن اتھارٹی نسیم احمد کے مطابق زونل کمیٹیاں اپنے زون میں نجی اسکولوں کا دورہ کریں گی، کھلے ہوئے اسکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور اسکولوں کی انتظامیہ کو شوکاز جاری کیے جائیں گے۔

نسیم احمد نے کہا کہ سرکاری فیصلے پر ہر صورت میں عمل درآمد کرائیں گے اور جو عمل نہیں کرے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

راولپنڈی میں بھی تعلیمی اداروں کے مزید ایک ہفتے کی بندش کے احکامات پر عمل در آمد نہ ہوسکا اور شہر کے تمام پرائیویٹ اسکول مالکان نے انتظامیہ کے احکامات ہوا میں اڑا دیے۔

سخت سردی میں بچوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب کہ اسکول مالکان نے یکم تاریخ سے ہی فیسوں کی وصولی شروع کر دی ہے۔ والدین کا کہنا ہے کہ اسکول مالکان نے فیس وصولی کی خاطر سرکاری احکامات کو نظر انداز کر دیا۔

پنجاب میں شدید سردی کے باعث صوبائی حکومت نے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں چھ جنوری تک اضافے کا اعلان کیا تھا۔ پنجاب کے اسکولوں میں 24 جنوری سے 31 دسمبر تک تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا جسے بڑھا کر چھ جنوری کر دیا گیا تھا۔


معاونت
متعلقہ خبریں