زارنک سدھوا  نے بنائے ‘جھٹ پٹ جھینگے ‘


زارنک سدھوا

موسم سرما اپنےعروج پر ہو اور سی فوڈز ہماری غذا کا حصہ نہ ہو، یہ تو ممکن ہی نہیں اور اگر سی فوڈ کو نت نئے اور ذائقےدار طریقے سے تیار کیا جائے تو اس کا مزہ دوبالا ہوجاتا ہے۔

سردی کے موسم میں سی فوڈز کھانے کا مزہ ہی کچھ اور ہوتا ہے اورمچھلی اور جھینگے اس موسم کی مرغوب غذاؤں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ آج ہم آپ کے سامنے لائے ہیں جھٹ پٹ جھینگوں کی ایک مزیدار ترکیب جو بنائے ہیں زارنک سدھوا ہے۔

 

جھٹ پٹ جھینگے 

اجزاء:
جھینگے  ½ کلو، سویا ساس ایک چائے کاچمچہ، ہاٹ گارلک ساس ایک چائے کاچمچہ، ٹماٹو کیچپ ایک چائے کاچمچہ، کاجو (چوپ کیے ہوئے) چند عدد، پسا ہوا لہسن ادرک ایک چائے کا چمچہ، ٹباسکو ساس ایک کھانے کاچمچہ، شملہ مرچ (باریک کٹی ہوئی) ایک عدد، نمک  ½ چائے کاچمچہ، مکھن دو کھانے کے چمچے، ہرا دھنیا سجانے کے لیے۔

 

جھٹ پٹ جھینگے بنانے کی ترکیب:

جھینگوں میں علاوہ مکھن اورشملہ مرچ باقی اجزاء ملاکر دس منٹ کے لیے رکھ دیں۔ دیگچی میں مکھن پگھلا کر جھینگے تیز آنچ پر بھونیں،  پھر شملہ مرچ شامل کرکے ڈش میں نکالیں اور اسے ہرے دھنیے سے سجا کر پیش کریں۔

تو آج آپ نے سیکھا  چھٹ پٹ جھینگے بنانے کا  آسان طریقہ۔ اب جلدی سے کچن کا رخ کریں اور ہم مصالحہ کی بتائی ہوئی ڈش کو بنا کر موسم سرما میں سی فوڈ کا مزہ لیں۔

مزید تراکیب کے لیے وزٹ کرتے رہیں ہم نیوز ویب سائٹ

نوٹ: یہ ترکیب مصالحہ ٹی وی فوڈ میگزین سے لی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں