ٹیم سلیکشن پر کوچ اور کپتان میں اختلافات

کرکٹ ورلڈ کپ2019 میں کپتان کا فیصلہ ہوگیا | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے اسکواڈ کا اعلان تا حال نہ کیا جاسکا۔

ہم نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد کے مابین فائنل الیون پر اتفاق نہیں کیا جا سکا۔

مکی آرتھر پے در پے ٹیسٹ میچوں میں خراب کارکردگی دکھانے والے مڈل آرڈر بیٹسمن اسد شفیق کی جگہ لسٹ اے میچوں میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے محمد رضوان کو کھلانا چاہتے ہیں۔

تاہم کپتان سرفراز حمد اسد شفیق کو ڈراپ کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔

خیال رہے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ کیپ ٹاؤن میں 3 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 181نز اسکور کئے ،جس کے جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 223 رنز اسکور کر سکی اور پاکستان پر مجموعی طور پر 43 رنز کی برتری حاصل کی۔

جنوبی افریقہ کو مشکل ہدف دینے کی غرض سے پاکستانی نے اپنی دوسری اننگز کا اچھا آغاز کیا،تاہم امام الحق کی وکٹ گرنے کے بعد ساری ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی ۔

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لئے 149 رنز کا ہدف دیا جسے جنوبی افریقہ نے باآسانی 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔


متعلقہ خبریں