شہباز شریف کے مہروں میں خرابی کی علامات

فائل فوٹو ۔–

اسلام آباد:  قاٸد حزب اختلاف شہباز شریف کےطبی معانٸے کے  دوران مہروں میں خرابی کی علامات سامنے آئی ہیں۔

ایم آر آئی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف کے مہروں میں خرابی کی علامات ہیں جبکہ مہروں کی ہڈی میں خرابی کے باعث کمر میں درد کی شکایت سامنے آٸی ہیں۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے مہروں میں خرابی کی علامات سامنے آنے کے بعد پمز کا میڈکل بوڈر بھی ان کا ایک بار پھر طبی معانٸہ کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  ڈاکٹرزکی جانب سے مہروں میں درد کے لیے میڈیسن کے ساتھ آپریشن کی تجویز بھی دی جاسکتی ہے۔ شہباز شریف کو کمر میں تکلیف کی شکایت پر گزشتہ رات ایم آر آٸی کے لیے پمزاسپتال لایا گیا تھا۔

واضح رہے کرپشن کے الزام میں گرفتار قائد حزب اختلاف کی صحت کافی دن سے ٹھیک نہیں اور اس سلسلے میں پہلے بھی ان کا طبی معائنہ کیا جاچکا ہے۔

آج پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویر نے کہا تھا کہ  شہباز شریف کی صحت کے مسائل ہیں، پھر بھی بار بار ان کے طبی ٹیسٹوں میں تاخیر کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کبھی پمز اور کبھی نجی  لیبارٹری لے جانے کے لارے لگائے جاتے ہیں۔عمران خان سیاسی انتقام میں انسانی صحت پر بھی کھیل رہے ہیں۔ رانا تنویر

انہوں نے کہا تھا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) حراست میں پہلے بھی اموات ہو چکی ہیں اسی لیے ہمیں اس حوالے سے شدید تشویش ہے۔


متعلقہ خبریں