صحافیوں نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا



اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کا صحافیوں نے بائیکاٹ کر دیا۔

وفاقی وزیر فیصل واوڈا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کر رہے تھے کہ صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر فیصل واوڈا کے سخت الفاظ پر صحافیوں نے پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا اور اٹھ چلے گئے۔

فیصل واوڈا نے صحافیوں کی جانب سے بائیکاٹ کے اعلان پر فیصل واوڈا نے صحافیوں سے معذرت کرنے کی کوشش کی تاہم صحافی نے فیصل واوڈا کی بات سننے سے انکار کر دیا۔

صحافیوں کے بائیکاٹ کے بعد فیصل واوڈا بھی اٹھ کر چلے گئے اور پریس کانفرنس ادھوری رہ گئی۔

فیصل واوڈا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ 13 جنوری سے مہمند ڈیم پراجیکٹ پر کام کا آغاز کر رہے ہیں جب کہ کچھ لوگوں کی جانب سے مہمند ڈیم کو متنازع بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں ںے کہا کہ رزاق داؤد ڈیسکون کمپنی سے استعفیٰ دے چکے ہیں اور وہ پراجیکٹ پر اثر انداز نہیں ہو رہے ہیں جب کہ کسی کو بھی خلاف ضابطہ کنٹریکٹ دینے کا اختیار نہیں ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے اور کام جاری رکھیں گے۔

پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی کے سوال کرنے پر فیصل واوڈا نے سخت الفاظ استعمال کیے اور کہا کہ جیل سے آیا کوئی مجرم یا ملزم مجھ سے سوال کرے برداشت نہیں کروں گا۔


متعلقہ خبریں