باربی 60 برس کی ہونے کو ہے مگر چہرے پر ایک بھی جھری نہیں


لڑکیوں کی ہردلعزیز باربی 60 برس کی ہونے کو ہے مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ اب تک اس کے چہرے پر ایک بھی جھری نہیں آئی ہے۔

مختلف تنازعات کا نشانہ بننے ولی باربی چاہے بھورے بالوں میں رہی ہو یا کالے، لمبی پتلی ہو یا خمدار جسامت کے ساتھ، رنگت کی گوری ہو یا کالی، شہزادی ہو یا صدر کے روپ میں ہر طرح سے نوجوان لڑکیوں اور بچیوں کی پسندیدہ رہی ہے۔

9 مارچ 1959 کو نیویارک میں منعقد ہونے والے ’امریکی ٹوائے فیئر‘ کے دوران متعارف ہونے والی باربی اب تک ایک ارب سے زائد کی تعداد میں فروخت ہو چکی ہے۔

کھلونوں کی صنعت میں سخت مقابلے کے باوجود ہر سال دنیا کے 150 مملک میں پانچ کروڑ 80 لاکھ باربی فروخت کی جاتی ہیں۔

باربی کے عالمی برینڈ مارکیٹنگ ڈائریکٹر نتھن بینارڈ کا کہنا ہے کہ ایک ایسی صنعت جہاں کامیابی کی مدت محض تین سے پانچ سال ہوتی ہے، ایسی جگہ 60 سال تک کامیابی کا سہرا سجائے رکھنا ایک بہت بڑا کارنامہ ہے۔

مارکیٹنگ ڈائیریکٹر بینارڈ کا لاس اینجلس میں ایک ڈیزائن اسٹوڈیو کے دورے کے دوران کہنا تھا کہ دنیا بھرمیں باربی کوکا کولا اور میک ڈانلڈز کی طرح مقبول ہے۔

بینارڈ کا مزید کہنا تھا کہ باربی بنانے کا مقصد یہ تھا کہ خواتین کو اس کھلونے کے ذریعے اس بات کی تعلیم دی جا سکے کہ زندگی میں وہ جو بننا چاہیں بن سکتی ہیں ان کے پاس بھی اپنی مرضی کا پیشہ منتخب کرنے کا حق ہے۔

سال 2018 میں ایک بڑی مہم کے طور پر نوجوان لڑکیوں کو خود اعتمادی کی تعلیم دینے کے لیے باربی برینڈ نے اقدامات کیے۔

باربی کی تخلیق روتھ ہینڈلر نامی ایک خاتون نے کی تھی جس کو گڑیا بنانے کے لئے اپنے ہی بچوں نے متاثر کیا تھا۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ شروعات میں ہی باربی کو بے حد کامیابی ملی کیونکہ لانچ کے پہلے سال ہی 300،000 باربی فروخت ہو گئی تھیں۔

برنارڈ نے اپنی گفتگو میں یہ بھی بتایا کہ شروعات میں ’نسوانیت‘ کے نظریے کو لے کر باربی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ سب سے پہلے گوری رنگت والی دبلی خاتون کے طور پر باربی کو متعارف کرایا گیا جس کی مخصوص جسامت اور رنگ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن بعد میں درجنوں مختلف طرز کی جسامت، اشکال اور رنگت والی باربی نے اس کے مداحوں میں اضافہ جبکہ اس پر تنقید کرنے والوں کی تعداد میں کمی کر دی۔

’فور ایور باربی‘ کے مصنف ایم جی لارڈ  کا کہنا تھا کہ شروعات میں ہونے والی تنقید غیر مجاز تھی۔

نیل آرم سٹرانگ کے چاند پر قدم رکھنے سے چار سال قبل 1965 میں ہم نے خلاباز باربی کو متعارف کرا دیا تھا۔

شروعات میں ایک سادہ طرز کے خاکے پر مبنی باربی نے تہلکہ مچایا مگر وقتاً فوقتاً ہم نے آرمی، مختلف اداکاراؤں اور دنیا بھر کی معروف شخصیات کی نقل کرتے ہوئے باربی کو اس طرز میں ڈھالا جو نوجوان لڑکیوں نے بے حد پسند کیا۔

باربی کا ہر نیا ڈیزائن آنے میں 12 سے 18 ماہ کی کاوشیں درکار ہوتی ہیں۔

باربی نہ صرف ایک کھلونا ہے بلکہ نجی روابط کی ویب سائٹس پر ایک پرکشش تاثر رکھنے والی شخصیت کے طور پر بے شمار فالورز کی جانب سے پزیرائی بھی حاصل کیے ہوئے ہے۔

باربی حقیقی زندگی میں بھی باربی ملیسینٹ روبرٹس نامی ایک شخصیت ہے جو مڈویسٹ کے ایک علاقے ویلوز سے تعلق رکھتی ہے۔ باربی ملیسنٹ لڑکیوں کے ساتھ اپنی زندگی کے مختلف تجربات پر کھل کر مباحثہ کرتی ہے۔


متعلقہ خبریں