وزیراعظم دو روزہ سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے

ایئرپورٹ پر گورنر انقرہ، میئر انقرہ اور پاکستانی سفارتخانے کے سینیئر حکام نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا—بشکریہ پی آئی ڈی۔


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان دو روزہ سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر اور منصوبہ بندی کے وزیر، مخدوم خسرو بختیار، مشیر وزیراعظم برائے صنعت و تجارت عبدالرزاق داؤد وزیراعظم کے ہمراہ ہیں.

کونیا پہنچنے پر گورنر کونیا جنید توپرک، ڈپٹی میئر کونیا، ترکی میں پاکستان کے سفیر اور پاکستانی سفارتخانے کے سینیئر حکام نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا پر تپاک استقبال کیا.

وزیر اعظم پاکستان عمران خان وفد کے ہمراہ مولانا جلال الدین رومی کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ مولانا رومی کا شمار معروف صوفی بزرگوں میں ہوتا ہے۔

اپنے دورے  پر وزیراعظم عمران خان ترک صدر رجب طیب اردگان سے خصوصی ملاقات کریں گے۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلووں سمیت علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال سے متعلقہ امور پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیراعظم انقرہ میں اپنے قیام کے دوران تاجر برادری سے بھی خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان اپنے دورہ ترکی کے دوران ترک صدر طیب اردگان، تاجروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم شیڈول کے مطابق شام چار بجے ترکی کے شہر قونیہ پہچیں گے جب کہ اپنے دورہ ترکی میں مولانا رومی اور اتاترک میوزیم کا بھی دورہ کریں گے۔

اپنے دورے کے دوسرے روز عمران خان کاروباری سرگرمیوں کے حوالے سے اجلاس میں شریک ہوں گے جب کہ پاکستان میں دلچسپی کے خواہشمند ترک سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیر اعظم اپنے ترک ہم منصب سے ون آن ون ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

عمران خان جمعہ کے روز ملت مسجد جائیں گے جہاں وہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد ترک صدر کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم کا ترک میڈیا سے انفرادی انٹرویو بھی شیڈول میں شامل ہے جب کہ وزیر اعظم جمعہ کی شام کو وطن واپس لوٹیں گے۔


متعلقہ خبریں