مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی جاری، مزید 4 نوجوان شہید

فوٹو: فائل


سرینگر: مقبوضہ جموں کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے مزید چار بے گناہ کشمیریوں کو شہید کر دیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔ قابض فوج نے ضلع پلواما کے علاقے ترال میں نہام نہاد آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے چار نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

بے گناہ کشمیریوں کی شہادت پر گلشن پورا اور بٹگند کے علاقوں میں شہری گھروں سے باہر نکل آئے، بھارتی قابض فوج اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے اور احتجاج کیا۔

بھارتی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے فائرنگ کی جب کہ پیلٹس اور آنسو گیس کا بھی بے دریغ استعمال کیا گیا جس کی وجہ سے متعدد کشمیری زخمی ہو گئے جن میں سے چھ کی حالت تشویشناک ہے۔

بھارتی قابض انتظامیہ کی جانب سے ترال، اونتی پورا اور پامور میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں