نیب کراچی کی کارکردگی رپورٹ 2018 جاری

چیئرمین نیب کی تعیناتی کے عمل کو تیز کرنے کا فیصلہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: قومی احتساب بیورو(نیب) کراچی نے سال 2018 میں اپنی کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے دوران 160 ملزموں کو گرفتار اور احتساب عدالت میں 46 ریفرنس دائر کیے گئے۔

ترجمان نیب کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا ہے کہ نیب کراچی کو 2018 میں دس ہزار 311 شکایات موصول ہوئیں۔ جن میں سے دس ہزار شکایات پرکارروائی کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق نیب نے 564 شکایات میں سے 315 کی تصدیق، 397 انکوائریزمیں سے 104 انکوائریاں اور 189 کیسز میں سے 41 کی تحقیقات مکمل کیں۔

نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں 46 ریفرنس دائر کیے گئے جبکہ 33 کیسز میں عدالتوں میں جرائم ثابت کیے گئے جس پر ملزمان کو پلی بارگین اور جیل کی سزا سنائی گئی۔

نیب نے کرپٹ عناصر سے پلی بارگین سے 518 ارب روپے ریکوور کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے، اس کے علاوہ نیب نے ڈسٹرکٹ جامشورو میں 50 ارب روپے مالیت تک کی دس ہزار ایکڑ کی سرکاری زمین واگزار کرائی۔


متعلقہ خبریں